ساہیوال، اسسٹنٹ کمشنر کا محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ جعلی مرچیں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ تیزاب و چوکر برآمد ‘فیکٹری سیل ‘مالک گرفتار

پیر 8 اگست 2016 18:25

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) خاتون اسسٹنٹ کمشنر کا محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ جعلی مرچیں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ ‘فیکٹری سے تیزاب اور چوکر سمیت دیگر مال برآمد ‘فیکٹری سیل ‘مالک گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال میڈم صبا ء اصغر نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سعدبن سعید اور ڈسٹرکٹ سینٹری انسپکٹر ساہیوال منیر احمد کے ہمراہ ملاوٹ خوروں کے خلاف مہم شرو ع کرتے ہو ئے کوٹ خادم علی شاہ گلی نمبر2میں ایک مرچیں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار ا اور فیکٹری سے تیزاب کے علاوہ فوڈ کلر ‘چوکر ‘مکئی آٹا اور مرچوں کی تقریباً 100بوریاں برآمدکرکے قبضے میں لے لیں۔

مذکورہ آفیسر فیکٹری سیل کرکے فیکٹری مالک لیاقت علی کو موقع سے گرفتار کروا دیا۔موقع پر اکٹھے ہوجانے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں عرصہ دراز سے جعلی مرچوں اور مصالحہ جات کا دھندہ جاری تھا ۔ مختلف حلقوں نے مذکورہ افسران کی کارروائی کو سراہا اور مطالبہ کیاہے کہ ساہیوال میں مختلف مقامات پر قائم مرچوں والی دیگر فیکٹریوں پر بھی چھاپے مار کر بلا امتیاز کارروائی کی جائے تاکہ معاشرے کے ناسوروں کا قلع قمع ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :