پندرہ سو اور 100روپے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15اگست کو لاہور اور راولپنڈی میں ہوگی

پیر 8 اگست 2016 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء ) 1500 روپے والی قومی انعامی بانڈز کی 67 ویں اور 100 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی 15 ویں قرعہ اندازی 15 اگست بروز سوموار راولپنڈی اور لاہور میں منعقد ہوگی 1500۔

(جاری ہے)

والے بانڈز کا پہلا انعام 30 لاکھ جبکہ دوسرا انعام 10 لاکھ کے تین انعامات اور اسی طرح 18500 روپے کے 1696 انعامات رکھے گئے ہیں جبکہ 100 روپے والے والے بانڈز کا پہلا انعام 7 لاکھ‘ دوسرا انعام 2 لاکھ 50 ہزار کے 5 انعامات جبکہ تیسرا انعام 1250 روپے کے 2394 انعامات خوش نصیببوں میں تقسیم کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :