حوصلے سے دشمن کی سازش ناکام بنانا ہوگی ٗکمانڈر سدرن کمانڈ

پیر 8 اگست 2016 18:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے دھماکے کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا ۔ سوگوار وکیلوں کو تسلی دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ اپنے حوصلے سے دشمن کی سازش ناکام بنانا ہوگی ،بہت مشکل وقت ہے،حوصلے کے ساتھ برداشت کرنا ہے۔

(جاری ہے)

لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نیسول اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور اپنے ساتھیوں کی شہادت پر غمزدہ وکلاء سے غمگساری بھی کی ۔

انہوں نے کہا کہ دشمن بہت بزدل ہے،اسے ہرصورت شکست دیں گے، معصوم شہریوں کو نشانہ بناناقابل افسوس ہے۔کمانڈر سدرن کمانڈ نے سول ہسپتال انتظامیہ کو بھی شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کرنے کی بھی پیشکش بھی کی ۔اس موقع پر ایک وکیل نے لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو واقعہ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :