گورنر رفیق رجوانہ کا کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
پیر 8 اگست 2016 18:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کوئٹہ میں صدر بلوچستان ایڈووکیٹ بلال انور کاسی کے قتل اور سول ہسپتال میں فائرنگ اور خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس المناک واقعہ میں ہونے والی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے گورنر بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بھی ٹیلی فون پر دہشت گردی کے اس واقعہ پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر پنجاب نے غم ذدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ انہوں نے اس سانحہ میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دُعا کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.