گورنر رفیق رجوانہ کا کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

پیر 8 اگست 2016 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کوئٹہ میں صدر بلوچستان ایڈووکیٹ بلال انور کاسی کے قتل اور سول ہسپتال میں فائرنگ اور خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس المناک واقعہ میں ہونے والی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے گورنر بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بھی ٹیلی فون پر دہشت گردی کے اس واقعہ پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر پنجاب نے غم ذدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ انہوں نے اس سانحہ میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دُعا کی ہے۔