فپواسا رہنماؤں کی جانب سے کوئٹہ دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت
پیر 8 اگست 2016 18:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن (فپواسا)اور اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن پنجاب یونیورسٹی کے عہدیداران نے کوئٹہ کے ہسپتال میں دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
(جاری ہے)
میڈیا کو جاری بیان میں صدرفپواسا پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں خان ، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محبوب حسین، نائب صدر کلیم اﷲ اور پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمدسمیت دیگرممبران نے اعلیٰ حکام اورسکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیاہے کہ اس بزدلانہ کارروائی میں ملوث دہشت گردوں کو جلد از جلد گرفتارکیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ ایسی کارروائیاں پاکستان مخالف قوتوں کی جانب سے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کیلئے کی جاتی ہیں لیکن وہ اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور شکست ان کا مقدر بن کر رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور پوری قوم پاکستان فوج کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے اساتذہ اس واقعہ پر شہداء کے گھر والوں سے اظہار افسوس کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
-
عمران خان نے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں ہم مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لینے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فیس بک پر دوستی ، امریکن دوشیزہ نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کر لیا،شادی کی تیاریا شروع
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
جنوبی پنجاب میں اسکول کے 5 لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا‘ عظمیٰ بخاری
-
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.