Live Updates

دہشتگرد ہمارے حوصلے کم کرنا چاہتے ہیں جو ممکن نہیں ‘جے سالک

پیر 8 اگست 2016 18:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) کنوینئر ورلڈ مینارٹیز الائینس اورآرگنائزر عوامی مسیحا پارٹی جے سالک نے کوئٹہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز میں دہشتگردی کا یہ واقعہ نہایت افسوسناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ہمارے حوصلے کم کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسا ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم تمام متاثرین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے اس واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے لئے صبر اور زخمی ہونے والوں کے لئے صحت کی دعا کی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات