صوبائی مشیر محنت سعید غنی کاسندھ کے ممتاز ادیب علی بابا کی وفات پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار

پیر 8 اگست 2016 18:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل سندھ کے انچارج وصوبائی مشیر محنت سعید غنی نے سندھ کے ممتاز ادیب علی بابا کی وفات پر اپنے گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ علی بابا کی بے وقت وفات سے سندھ ایک عظیم لکھاری سے محروم ہوگیا ہے ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی بھی پر نہ ہوسکے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل دے۔

متعلقہ عنوان :