راجہ پرویز اشرف نے سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منسوخ کر دیا

پیر 8 اگست 2016 19:04

راجہ پرویز اشرف نے سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل راجہ پرویز اشرف نے سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس جو اسلام آباد شہر اور ضلع کی تنظیم سازی کے حوالے سے تھا کو منسوخ کر دیا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ بہت بڑا قومی سانحہ ہے۔

(جاری ہے)

وحشی درندوں نے کوئٹہ میں سفاکانہ دہشتگردی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ نہ صرف دہشتگردوں بلکہ منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہڑے میں لا کر عبرتناک سزائیں دلوائے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ میں وکلاء اور میڈیا کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے تمام شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :