کوئٹہ بم دھماکہ کے زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے جناح اور سول اسپتال کراچی میں ایمرجنسی نافذ

پیر 8 اگست 2016 19:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء ) سیکرٹری محکمہ صحت حکومت سندھ احمد بخش ناریجو نے کوئٹہ بم دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے لیے جناح اور سول اسپتال کراچی میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت جاری کی ہے کہ ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف الرٹ رہے اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں ۔واضح رہے کہ کوئٹہ دھماکہ میں شدید زخمی ہونے والے افراد کو کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔