کوئٹہ میں بم دھماکے کا دلخراش واقعہ قابل مذمت اور دہشت گردی کی بد ترین مثال ہے، سردار محمد اسلم بزنجو

پیر 8 اگست 2016 19:07

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء ) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجونے کہاہے کہ کوئٹہ میں بم دھماکے کا دلخراش واقعہ قابل مذمت اور دہشت گردی کی بد ترین مثال ہے۔قیمتی جانوں کاضیاع عظیم سانحہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو نے اپنی پوری صبر تحمل کی تلقین کرتے رہے۔

قبائلی و مذہبی فرقہ واریت اور تشدد پر مبنی سیاست کے خلاف ہمیشہ جدوجہد کرتے رہے اور وہ اپنے مقاصد اور جدوجہد میں کامیابی بھی حاصل کی 11اگست کو بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے اس فلسفے کو یاد کرنے خضدار میں ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہورہاہے جس میں نیشنل پارٹی بھر پور عوامی قوت کا مظاہرہ کریگی۔ نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین خضدار عبدالحمید بلوچ میر محمد آصف جمالدینی نیشنل پارٹی خضدار کے صدر رئیس بشیراحمد مینگل میر محمد اشرف مینگل نیشنل پارٹی خضدار کے صدر منیراحمد لانگو ودیگر نے بازگیر میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ11اگست کو بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی 27ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے اور یہ جلسہ عام خضدار کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

میر غوث بخش بزنجو بلوچستان کی شناخت اور پہنچان اور قیام پاکستان کے بعد غیر جمہوری حکومتوں کے خلاف یادگار جدوجہد کی قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کئے مگراپنے اصولوں سے دستبردار نہیں ہوئے ۔میر غوث بخش بزنجو آپ اعتدال پسندی باہمی رواداری اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کے قائل تھے ۔اور زندگی بھر قبائلی ومذہبی فرقہ واریت اور تشدد پر مبنی سیاست کی حوصلہ شکنی کرتے رہے ۔

نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء و میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاکہ میر غوث بخش بزنجوقومی اور جمہوری حقوق کے بہت بڑے علمبردار تھے قومی وحدت اور قومی یکجھتی پاکستان کو ایک حقیقی وفاقی ریاست تشکیل دینے کے حق میں جدوجہد کی ۔گیارہ اگست کو خضدار میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہورہاہے اس سلسلے میں جھالاوان سمیت پورے بلوچستان سے نیشنل پارٹی کے عوام کی کثیر تعداد جلسہ عام میں شرکت کے بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی سیاست اور فلسفے سے دوستی کا ثبوت دیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی اب بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے ۔ نیشنل پارٹی نے اپنی کامیاب پالیسیوں سے عوام کو یہ دکھایا کہ وہ عوام کی بہتر اندازمیں رہنمائی کرسکتی ہے اور یہ سب بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے فلسفے کے باعث نیشنل پارٹی کو کامیاب ملی ہے ۔ نیشنل پارٹی آئندہ بھی اپنی سیاست کے اس انداز کو جاری رکھتے ہوئے عوام کی رہنمائی کا حق ادا کرتی رہیگی ۔

متعلقہ عنوان :