میرپور خاص،تین روز سے بجلی کی بندش کیخلاف شہرکے مختلف علاقوں کے رہائشیوں کااحتجاجی مظاہرہ

پیر 8 اگست 2016 19:27

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء ) ٹرانسفرمر میں خرابی کے باعث پچھلے تین روز سے بجلی کی بندش کیخلاف شہرکے مختلف علاقوں کے رہائشیوں کا کھپرو بس اسٹینڈ ریلوے پھاٹک کے قریب احتجاجی مظاہرہ ۔دھرنا ٹائر اور لکڑیاں جلا کر روڈ بلاک کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نواب کالونی ،لالچند آباد ،چھٹل گوٹھ کے رہائشی ،عمران احمد ،منظور سولنگی ،عبداﷲ،گلشیر اور دیگر نے بتایا کہ 3 روز قبل بارشوں کے دوران ہمارے علاقے کا بجلی کا ٹرانسفارمر دھماکے سے جل گیا تھا۔

واپڈا والوں کا شکایات کیں۔مگر اب تک ٹرانسفار مر درست نہیں ہوا جبکہ پچھلے تین روز سے ہمارے علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند ہے ۔جسکی وجہ سے پینے کے پانی کی قلت ہوگئی ہے ۔مساجد میں وضو کیلئے بھی پانی نہیں ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بجلی کا ٹرانسفارمر درست یا تبدیل کیا جائے بصورت دیگر ایکسئین اور ایس ڈی او آفس کا گھراؤ کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :