کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ کے خلاف پریس گیلری سے صحافیوں نے علامتی واک آؤٹ کیا

پیر 8 اگست 2016 19:28

اسلام آباد ۔ 08 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 اگست ۔2016ء) کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ میں وکلاء اور دیگر لوگوں کے ساتھ صحافیوں کی شہادت کے خلاف پریس گیلری سے صحافیوں نے علامتی واک آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی کوریج کرنے والے صحافیوں نے بھی کوئٹہ دھماکے میں صحافیوں کی شہادت پر پریس گیلری سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔ سپیکر نے وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کو ہدایت کی کہ وہ جا کر واک آؤٹ ختم کرائیں۔ بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں نے واک آؤٹ ختم کردیا۔

متعلقہ عنوان :