سی ڈی اے 13 اگست کو آزادی ٹورسٹ ٹرین چلائے گا‘اسلام آباد کے رہائشی مفت سفر کریں گے

پیر 8 اگست 2016 19:28

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 اگست ۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) 13 اگست کو آزادی ٹورسٹ ٹرین چلائے گا جس میں اسلام آباد کے رہائشی مفت سفر کریں گے۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کے حکام کے مطابق سی ڈی اے ایف نائن پارک سے لیک ویو پارک اسلام آباد تک 13 اگست تک آزادی ٹورسٹ ٹرین چلائے گا جس میں دارالحکومت کے رہائشی مفت سفر کریں گے۔ ٹرین چلانے کا مقصد شہریوں کو یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد کی تزئین و آرائش دیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ شہری بھرپور انداز میں جشن آزادی کی خوشیاں منا سکیں۔

متعلقہ عنوان :