سانحہ کوئٹہ ،وزیراعلیٰ شہبازشریف کا پنجاب میں ایک روزہ سوگ کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب کی سول ہسپتال کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت،قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہار وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کوئٹہ خو دکش دھماکے پر مذمتی بیان
پیر 8 اگست 2016 20:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سول ہسپتال کوئٹہ کے گیٹ پر خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں سخت مذمت کی ہے اور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمی ہونیوالے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس حوالے سے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ ہسپتال میں دھماکے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ سول ہسپتال کوئٹہ میں معصوم اور بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والے ظالموں کا اسلام یا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ معصوم انسانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے پوری دنیا کیلئے قابل نفرت ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے بزدلوں کوہرگز نہیں چھوڑا جائے گااوران درندوں کو اپنے سفاکانہ فعل کی سزا ضرور ملے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ کے ہسپتال میں بے گناہوں کے بہنے والے لہوپر ہمارے دل غمزدہ ہیں اور معصوم لوگوں کے بہنے والے خون نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے اور ہم پاک دھرتی سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔معصوم لوگوں کو نشانہ بنانیوالے سفاک درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہاکہ وکلاء سمیت معصوم لوگوں پر حملہ انتہائی بزدلانہ فعل ہے۔دہشت گردوں کے حملے میں معصوم لوگوں کی شہادت ایک سانحہ سے کم نہیں ۔ پنجاب حکومت سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والے سفاک درندے عبرتناک سزا کے مستحق ہیں۔دہشت گردوں نے ہسپتال میں بدترین سفاکیت اور درندگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری اور پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ اس اندوہناک واقعہ کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے اور معصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے عبرتناک انجام کو ضرور پہنچیں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن سفاک درندوں نے معصوم لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگے ہیں، وہ اور ان کے سہولت کار عبرتناک انجام کو پہنچیں گے اور اپنے کیے کی سزا دنیا اور آخرت میں بھگتیں گے۔ انہوں نے کہاکہ میرے پاس وہ الفاظ نہیں ہیں جن کے ذریعے میں اس بدترین واقعہ پر اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کر سکوں۔پنجاب حکومت سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان، پولیس اور شہریوں نے بیش قیمت قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے 50ہزار سے زائد افراد شہید ہوئے ہیں جن میں فوجی افسر و جوان ،پولیس افسر و سپاہی او رعام شہری بھی شامل ہیں ۔وزیراعلیٰ نے کوئٹہ کے سول ہسپتال کے گیٹ کے باہر خود کش حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرصوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اوریوم سوگ پرقومی پرچم سرنگو ں رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.