سانحہ کوئٹہ پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، محب وطن قوتوں کو دہشت گردی کے خلاف یک جان ہو جانا چاہیے ، جاوید ہاشمی

پیر 8 اگست 2016 20:01

ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے سانحہ کوئٹہ پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ اتنا بڑا سانحہ ہے کہ دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ دہشت گردوں کا کو ئی مذہب نہیں ہو تا۔ اس سانحہ پر جتنا افسوس کیا جا ئے وہ کم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ وہ وکلاء برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور سوگواران کے اس گہرے دکھ میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کو دہشت گردی کے خاتمے کی طرف بھرپور تو جہ دینی چاہیے اور دہشت گرد عناصر کا مکمل طور پر قلع قمع کرنا چاہئے جس کی وجہ سے ناحق قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم سانحہ کو ئٹہ پر اسی طرح سوگوار ہے جس طرح سانحہ پشاور اور دیگر سانحات کے موقع پر سوگوار تھی پوری قوم دہشت گردی کے خلاف آج بھی متحدہے انہوں نے کہا کہ محب وطن قوتوں کو دہشت گردی کے خلاف یک جان ہو جانا چاہیے جس کی وجہ سے وطن عزیز کا امن تباہ ہو رہا ہے لیکن وہ دن دور نہیں جب دہشت گردی کا مکمل طور پرخاتمہ ہو جا ئے گا ۔

متعلقہ عنوان :