امریکہ کا بھارت نواز اور پاکستان مخالف رویہ کھل کر سامنے آچکا ہے‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل

امریکہ اور بھارت پاکستان میں دہشتگردی کروارہے ہیں، سول حکومت کی نااہلی کی وجہ سے دہشتگردی ختم نہیں ہوسکی

پیر 8 اگست 2016 20:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ امریکہ کا بھارت نواز اور پاکستان مخالف رویہ کھل کر سامنے آچکا ہے،امریکہ اور بھارت پاکستان میں دہشتگردی کروارہے ہیں، سول حکومت کی نااہلی کی وجہ سے دہشتگردی ختم نہیں ہوسکی، نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عمل ہوتا تو سانحہ کوئٹہ رونما نہ ہوتا، ناکام اور نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک بد امنی کی آگ میں جل رہا ہے، احتساب ، قصاص اور انقلاب کی تحریک ضرور کامیاب ہو گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن طلباء اسلام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی قیادت محمد اکرم رضوی کررہے تھے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نواز شریف قوم کے سوالوں کا جواب دیں۔ قومی خزانہ لوٹنے والوں کو کٹہرے میں لانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نااہل حکومت سے نجات ضروری ہے۔ ن لیگ کی حکومت دہشتگردوں کی فکری ہمنوا ہے۔ہمارے حکمران امریکی ڈو مور کے جواب میں نو مور کہنے کی جر أت نہیں رکھتے۔

متعلقہ عنوان :