رکن بلوچستان اسمبلی حاجی غلام دستگیر بادینی کی سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت

پیر 8 اگست 2016 20:04

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء ) بلوچستان صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی غلام دستگیر بادینی نے کوئٹہ میں خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعے جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعا مغفرت کی ہے جبکہ زخمیوں کی صحت یابی کیلئے جلد ازجلد دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بلوچستان صوبائی سمبلی مسلم لیگ ن کے رکن حاجی غلام دستگیر بادینی نے اپنے ایک بیان میں کوئٹہ شہر میں خود کش حملے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بلوچستان اس وقت حالت جنگ میں ہیں خود کش حملے سے جو قیمتی جانے نقصان ہوئی ہے اس کا ازالہ کبھی بھی نہیں کیا جا سکتا ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے زخمیوں کی سرکاری طورپر علاج کرنے کے احکامات پہلے جاری کر چکے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں کے لئے مالی امداد کا بھی اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان ایک پرامن علاقہ تھا مگر کچھ عرصہ سے بیرونی طاقتوں نے صوبہ بلوچستان میں امن وامان خراب کرنے کی جو کوششیں شروع کی ہے وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے ۔لوگوں کی جاں و مال کا تحفظ کرنا حکومت کا فرض ہے جسے ہر حالت میں پورا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :