باجوڑایجنسی ،پولیٹکل انتظامیہ کا ایجنسی ہیڈ کواٹر خار بازار میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون ،10 گرفتار

پیر 8 اگست 2016 20:09

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) باجوڑایجنسی کے پولیٹکل انتظامیہ کا ایجنسی کے ہیڈ کواٹر خار بازار میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون کے دوران 10 منشیات فروش گرفتار ۔ بڑے مقدار میں منشیات بر آمد ۔گر فتار آفراد ہیڈ کواٹر جیل خار منتقل ۔ ذرائع کے مطابق باجوڑایجنسی کے پولیٹیکل انتظامیہ نے ایجنسی کے مختلف بازاروں اور علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی شروع کی ہیں اور ہیڈ کواٹر خاربازار اور دیگر علاقوں میں مختلف کاروائیوں کے دوران کئی منشیات فرشوں کو گرفتار کرلیاہیں۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل ایجنٹ انجینئر عامر خٹک کے خصوصی ہدایت پرپولیٹیکل تحصیلدار خار حاجی عبدالحسیب خان نے باجوڑ لیویز فورس کے بھاری نفری کے ہمرا ہ مسلسل عوامی شکایتوں پر ایجنسی کے ہیڈ کواٹر خار بازاراور ملحقہ علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف چھاپے مارے ۔چھاپوں کے دوران 10 منشیات فروش گرفتار کرلی گئی ہیں ۔ منشیات فروشوں سے چرس برآمد کی گئی ہیں ۔ باجوڑایجنسی کے ہیڈ کواٹر خار بازار میں لوگوں نے پولیٹکل ایجنٹ انجینئر عامرخٹک کی طرف سے عوامی بھلائی کے لیے بازاروں میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے کا خیر مقدم کیاہیں۔

متعلقہ عنوان :