کوئٹہ دھماکے کے باعث پشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ

دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری، گاڑی کے کالے شیشوں اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد

muhammad ali محمد علی پیر 8 اگست 2016 20:10

پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08اگست2016ء) کوئٹہ دھماکے کے باعث پشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد ملک بھر میں اور خاص کر خیبرپختونخواہ کے دارلخلافہ پشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں صوبائی دارلخلافہ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت ڈبل سواری، گاڑی کے کالے شیشوں اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہو گی۔ یہ پابندی 1 ماہ کیلئے عائد کی گئی ہے۔