لوک ورثہ نے جشن آزادی کو بھر پور اور شایان شان طریقے سے منانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی
پیر 8 اگست 2016 20:14
اسلام آباد ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 اگست ۔2016ء) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹیج لوک ورثہ نے جشن آزادی کو بھر پور اور شایان شان طریقے سے منانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے ۔ اس ضمن میں منڈوا فلم کلب کے تحت 13اگست کو فلم جناح پیش کی جائے گی۔ منڈوا فلم کلب کے تحت ہر ہفتہ کو فلم پیش کی جاتی ہے ۔
(جاری ہے)
لوک ورثہ نے جشن آزادی کی مناسبت سے خاص طور پر یہ فلم پیش کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی پر بنائی جانیوالی فلم جناح کو عوام میں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔ لوک ورثہ میوزیم 14اگست کو صبح 10بجے سے شام 8بجے تک کھلا رہے گاتاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ میوزیم کا دورہ کر سکیں ۔ اس دن لوک موسیقار سارا دن لوک ورثہ میں موسیقی کی دھنیں بکھیرتے رہیں گے جبکہ مانومنٹ میں واقع میوزیم بھی سارا دن کھلا رہے گا۔مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.