Live Updates

لوک ورثہ نے جشن آزادی کو بھر پور اور شایان شان طریقے سے منانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی

پیر 8 اگست 2016 20:14

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 اگست ۔2016ء) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹیج لوک ورثہ نے جشن آزادی کو بھر پور اور شایان شان طریقے سے منانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے ۔ اس ضمن میں منڈوا فلم کلب کے تحت 13اگست کو فلم جناح پیش کی جائے گی۔ منڈوا فلم کلب کے تحت ہر ہفتہ کو فلم پیش کی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

لوک ورثہ نے جشن آزادی کی مناسبت سے خاص طور پر یہ فلم پیش کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی پر بنائی جانیوالی فلم جناح کو عوام میں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔ لوک ورثہ میوزیم 14اگست کو صبح 10بجے سے شام 8بجے تک کھلا رہے گاتاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ میوزیم کا دورہ کر سکیں ۔ اس دن لوک موسیقار سارا دن لوک ورثہ میں موسیقی کی دھنیں بکھیرتے رہیں گے جبکہ مانومنٹ میں واقع میوزیم بھی سارا دن کھلا رہے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات