غلام احمد بلور کو ئٹہ واقعہ سے لا علم نکلے ،صحافی کے سوال پر پہلے سانحہ کی تفصیلات لیں پھر مذمت کی

پیر 8 اگست 2016 20:23

غلام احمد بلور کو ئٹہ واقعہ سے لا علم نکلے ،صحافی کے سوال پر پہلے سانحہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء )عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور کو ئٹہ واقعہ سے لا علم نکلے ،صحافی کے سوال پر پہلے سانحہ کی تفصیلات لیں پھر مذمت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو ان سے ایک صحافی نے کوئٹہ سانحہ بارے دریافت کیا تاہم غلام احمد بلور سانحے سے لاعلم نکلے اور یہ کہہ کر سب کو حیران کردیا کہ انہیں اس سانحے کوئٹہ بارے کوئی علم نہیں ۔بعد ازاں میڈیا نمائندوں کی طرف سے انہیں کوئٹہ سانحے میں ہونے والی شہادتوں بارے بتایا گیا جس کے بعد انہوں نے بم دھماکے کی مذمت کی