عبداللہ حسین ہارون کی بلوچستان بار کونسل کے صدر کے قتل اور سول اسپتال دھماکے کی شدید مذمت

پیر 8 اگست 2016 20:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء) معروف سینئر سیاستدان عبداللہ حسین ہارون نے بلوچستان بار کونسل کے صدر کے قتل اور سول اسپتال دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ خودکش دھماکے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں عوام ، فورسز اور پولیس کی بے پناہ قربانیوں کے بعد امن بحال ہوا، ہم دہائیوں سے بد ترین دہشت گردی کا شکار ہیں، دہشت گردی کا بزدلانہ واقعہ ہے ،عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ دہشت گرد اس طرح کی کارروائیوں سے قوم کو ڈرا نہیں سکتے۔

عبداللہ حسین ہارون نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اورمتاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا ظہار کیاہے۔

متعلقہ عنوان :