چمن،حاجی مشرصادق کی رہائشگاہ پرعدوزئی قومی جرگہ

ممتازتاجرعبدالرحیم کوبے گناہ شہیدکرنے کی مذمت،صوبائی حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ

پیر 8 اگست 2016 20:43

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء) عدوزئی قومی جرگہ کے پہلے مرحلے کا انعقاد گزشتہ شب حاجی مشر صادق خان عدوزئی کے رہائشگاہ میں منعقد ہوا جسمیں عدوزئی قبائلی مشران نے بڑی تعداد میں شرکت کی جسمیں عدوزئی قبیلے کے مشران حاجی صادق خان عدوزئی ،عبدالباری اچکزئی ،حاجی احمد شاہ خان ،حاجی فیض اللہ خان عدوزئی پاکستان تحریک کے صدر حاجی امان اللہ اچکزئی ،حاجی ملک خان آقا ،حاجی علی محمد آقا ،حاجی عبدالقیوم جان آقا، حاجی جہانگیر خان آقا، حاجی حقداد خان جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماء قاری عطاء اللہ مسلم ،مولوی حمید اللہ ،مولوی حافظ عبدالصمد ،جمعیت نظریاتی مولوی عبدالولی ،حاجی محمد صدیق خان ، حاجی فدامحمد ،حاجی حبیب اللہ ،حاجی عبدالنافع جان ،حاجی سید جان آقا ،حاجی حیات اللہ ،حافظ اسداللہ ،حاجی جمعہ دار آقا،انجمن تاجران کے ضلعی صدر عبدالصادق اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز ایک افسوسناک واقعہ میں ممتاز تاجر عبدالرحیم کو بے گناہ شہید کردیا اور طوفان اور انکے ساتھی کو شدید زخمی کردیاگیا جو اب کراچی میں زیر علاج ہے جس پر عدوزئی قوم کے معتبرین نے شدید الفاظ میں مذمت اور صوبائی حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا انہوں نے کہاکہ تاجر عبدالرحیم شہید کے قاتل کو بعض بااثر لوگوں کی پشت پناہی حاصل ہے عدوزئی قوم کی پور ی علیزئی قوم کیساتھ دشمنی نہیں ہے عدوزئی اور علیزئی قوم کے آپس میں رشتہ داریاں ہیں شہید عبدالرحیم کے قتل میں ملوث صرف ایک محدود گھرانہ ہے جسکو باقاعدہ ایک باثر لوگوں کا مسلسل رابطے ہیں جسکی تمام شواہد موجود ہے جسکی پوری عدوزئی قوم سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے عدوزئی قبیلہ بین الاقوامی تجارت سے وابستہ ہے بے بنیاد مصنوعی حربے کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں عدوزئی قوم آزادی اور بقاء کا فیصلہ خود کرتے ہے کسی کو اب یہ اجازت نہیں دینگے کہ وہ عدوزئی قبائل کو دست وگریبان کرے عدوزئی قوم کے متحد ہونے پر فخر کرتے ہے آج عدوزئی قوم نے جو اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کیا اس پر پورے قوم مبارکباد کے مستحق ہے وہ دور گزر گیا جو عدوزئی قوم میں رنجشیں اور تضاد نفرت پھیلانے کی بھرپور کوشش کیا جاتا تھا ہر وقت عدوزئی قوم کو مختلف شاخ پر تقیسیم کرنا چاہتے تھے اب ہم متحد ہے ہر ظلم جبر کیخلاف آواز ہر فلیٹ فارم پر بلند کریں گے انہوں نے مزیدکہاکہ ہروقت الیکشن کے دور میں ووٹ کے نام پر اقتدار کے حصول کیلئے سبز باغ دیکھاکر بے وقوف بنایاجارہا تھاجب اقتدار کے حصول کے بعد وہی اربا ب اختیار عدوزئی قوم کیخلاف انتقامی کاروائی میں مصروف عمل ہے عدوزئی قبائل متحد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے قو م کے ترقی خوشحالی اور قو م کے بھلائی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے عدوزئی قوم نے آج جرگہ کا انعقاد کرکے ثابت کردیا کہ ہم متحد ہے جن قوموں نے ترقی اور خودمختاری حاصل کی اسکاپہلا قدم اتحاد اور اتفاق کا ہے آخر میں مشر حاجی صادق خان عدوزئی نے تمام عدوزئی قوم کے مشران کا شکریہ اداکیا ور کہاکہ اتفاق واتحاد کے بغیر ترقی مکمل نہیں اور آج سے عہد کیاکہ عدوزئی قبائل اتحاد واتفاق کیلئے ہرناممکن کو ممکن بنادینگے اور عدوزئی قوم کی خدمت ہم عبادت سمجھتے ہیں اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔