کوارڈینیٹروزیراعلیٰ بلوچستان سردارنجیب سنجرانی کادورہ دالبندین

سول ہسپتال،نادراسینٹر،پی ایچ ای اورواپڈاکے دورے،دہشت گردوں نے ایک بارپھرکوئٹہ کولہولہان کردیاہے،پریس بریفنگ پرنس فہدہسپتال کادورہ اورپہلے آپریشن پرضلع چاغی کے عوام کومبارکباد

پیر 8 اگست 2016 20:43

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ بلوچستا ن کے کوارڈینیٹر سردار نجیب سنجرانی نے گزشتہ روز دالبندین میں سول ہسپتال ،نادرا سینٹر ،پی ایچ ای اور واپڈہ کا دور کیا ۔ سر کاری دور ہ کے بعد دالبندین پریس کلب میں میڈیا کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی انہوں نے کہا دہشت گردوں نے آج ایک دفعہ پھر کوئٹہ کو لہولہان کر دیا ۔

سردار نجیب سنجرانی نے دالبندین پرنس فہد ہسپتال کا دور کیا آپریشن تھیٹر میں پندرہ سال کے بعد پہلا آپریشن ہونے پر چاغی ضلع کے عوام کو مبارک باد دی ۔انہوں نے کہا دالبندین ہسپتال میں 15سال بعد سرجن ڈاکٹر کا تعنیات ہونا اور آپریشن کا باقاعدہ اسٹارٹ ہونے کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کو جاتا ہے دالبندین ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آپریشن تھیٹر کو فعال کرنے کے لیے میں نے بے حد کوشش کی تاکہ ضلع چاغی کے غریب لوگوں ریلیف مل سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا دالبندین ہسپتال میں اب غریب عوام کو ریلیف مل جائے گی ۔سردار نجیب نے باقاعدہ آپریشن تھیٹر کا دورہ کیا جہاں پہلی بار ایک شخص کو آپریشن کیا جارہا تھا ۔ایم ایس ڈاکٹر محمد انور سیاہ پاد نے سردار نجیب کو ہسپتال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔بعد ازہ پی ایچ ای آفس کا دور ہ کیا جہاں ایکسئن شہباز نے انھیں تفصیلی بریفنگ دی گئی سردار نجیب نے انھیں ہدایت جاری کیا بلوچستان گورنمنٹ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ۔

مگر عوام کو پانی کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کیا جائے ۔نادرا آفس کا بھی دورہ کیا انکے مسائل سنیں جہاں بلاک شناختی کارڈزکا مسلہ تھا اس نے کہا افغان مہاجرین کی شناختی کارڈز کو بلاک کر نا اچھا عمل ہے مگر مقامی لوگوں کے جو شناختی کاردز بلاک ہے انکی نشاندی کی جائے میں اعلیٰ حکام سے آواز اٹھا لونگا ۔واپڈہ کا دورہ کیا جہاں پر کوئی آفیسر موجود نہیں تھا ۔

سردار نجیب سنجرانی کا کہنا تھا ضلع چاغی کے تمام سیاسی سماجی ،قبائلی ضلع کے عوامی مسائلوں کے لیئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں ۔ضلع چاغی کے بنیادی مسائل ،پانی ،صحت ،تعلیم ہے انکو حل کرانے کی ہر ممکن کوشش کیا جائے گا انہوں نے کہا میرے پاس کوئی فنڈز نہیں ہے مگر عوام کی آواز کو اعلیٰ حکام تک پہنچا دونگا ۔انہوں نے کہا کنٹینر پر بیٹھنے والے ملک کے اندر ترقی کو دیکھنا نہیں چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا میں چاغی عوام کو مایوس ہونے نہیں دونگا میرے ہاتھ سے جو بھی ہوا چاغی عوام کے لئے خدمت کرونگا ۔اس موقع پر پی ایم ایل کے رہنماوں قاضی میر آحمد ،فیض سمالانی ،کیپٹن کریم ،فضل کریم ودیگر ہمراہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :