ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد سیاست میں سرگرم ہوگئے

پیر 8 اگست 2016 20:47

ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد سیاست میں سرگرم ہوگئے

تہران ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 اگست ۔2016ء) ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد سیاست میں سرگرم ہوگئے ہیں۔ وہ آئندہ سال ہونے والے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پیر کو ایرانی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے امریکہ کو خط لکھ کر ایران کے 2 ارب ڈالرز واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

احمدی نژاد نے سیاسی حوالے سے اپنی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔ آئندہ برس مئی میں ایران کے نئے صدر کے انتخاب کے لئے پولنگ ہونی ہے۔ رپورٹس کے مطابق احمدی نژاد صدارتی انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ 2005 ء سے 2013 ء تک ایران کے صدر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے امریکی صدر باراک اوباما کو خط ارسال کیا ہے اور کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :