ایم ڈی واٹربورڈ کاایم ڈی سیکریٹریٹ سمیت کارساز پر واقع واٹربورڈ کے متعدد دفاتر پر اچانک چھاپہ
افسران او ر عملے کی غیر موجودگی پر اظہار برہمی،حاضری رجسٹر ڈقبضے میں لے لئے ، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کو فوری طلب کرکے باز پرس کی
پیر 8 اگست 2016 20:48
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید کا ایم ڈی سیکریٹریٹ سمیت کارساز پر واقع واٹربورڈ کے متعدد دفاتر پر اچانک چھاپہ ،افسران او ر عملے کی غیر موجودگی پر اظہار برہمی،حاضری رجسٹر ڈقبضے میں لے لئے ، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کو فوری طلب کرکے باز پرس کی گئی ،شعبہ جاتی افسران سے جواب طلب کرلیاگیا غیر حاضر ملازمین ، عادتاً تاخیر سے دفتر آنے والے اور وقت مقررہ سے قبل ڈیوٹی سے چلے جانے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت،آئندہ شعبہ جاتی افسران سے ملازمین کی دفتر تاخیر سے آمد اور غیر حاضری پر سخت باز پرس ہوگی ،تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے پیر کی صبح دفتری وقت شروع ہوتے ہی کارساز پر واقع واٹربورڈ کے متعدد دفاتر اور ایم ڈی سیکریٹریٹ پر اچانک چھاپہ مارار اور افسران و عملے کی غیر حاضری پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ایچ آر ڈی اینڈ اے محمود قادر اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن چن زیب تنولی کو فوراً ایم ڈی آفس طلب کرلیا اور ان سے عملے کے دفتری اوقات کار شروع ہونے کے بعد بھی دفتر نہ پہنچے پر سخت باز پرس کی گئی ،ایم ڈی واٹربورڈ نے تمام شعبہ جات کے ملازمین کے حاضری رجسٹر قبضے میں لے کر ملازمین کی حاضری چیک کی اور غیرحاضر ملازمین کی فہرست مرتب کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ میں ملازمین کے وقت مقررہ پر دفتر نہ آنے کا سلسلہ ختم ہوجانا چاہئے ،چھاپوں کا سلسلہ جاری رہے گا کسی بھی ملازم کے دفتری اوقات میں دفترسے غیر حاضری پر اس شعبہ کے افسر سے جواب طلب کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ایمر جنسی یا ضرورت کے تحت غیر حاضری کی صورت میں ملازمین اپنے شعبہ کے سربراہ کو آگاہ کرنے کے پابند ہوں گے ، بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، طویل رخصت کی صورت میں باقاعدہ متعلقہ محکمہ سے اجازت لینا ضروری ہے جبکہ فیلڈ اسٹاف دفتری اوقات شروع ہوتے ہی دفتر پہنچے اور وہا ں حاضری لگانے کے بعد متعلقہ موبائل رجسٹر میں فیلڈ میں جانے کا وقت اور وجہ لکھ کر دستخط کرنے کا پابند ہے انہوں نے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ایچ آر ڈی اے اور ڈائریکٹر ایڈمن کو ہدایت کی کہ وہ بھی وقتاً فوقتا ً چلیہ سے حب تک واٹربورڈ کے تمام دفاتر کا اچانک دورہ کریں جبکہ شعبہ جاتی افسران بھی دن رات کے مختلف پہر واٹربورڈکے دفاتر پمپنگ اسٹیشنز ، فلٹر پلانٹس ، ٹریٹ منٹ پلانٹس اور ریزروائر سمیت دیگر تنصیبات کا اچانک دورہ کریں اور وہاں شفٹوں میں کام کرنے والے ملازمین کی حاضری چیک کریں اور غیر حاضرملازمین کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ اب واٹربورڈ میں کوئی گھوسٹ ملازم نہیں رہ سکے گا ،پے شیٹ کلر اور ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسرز ملازمین کی حاضری سرٹیفکٹ اور تنخواہ احتیاط سے بنائیں اگر کسی غیر حاضر ملازم کی تنخواہ بنائی گئی تو اس کا ذمہ دار پے شیٹ کلرک ،شعبہ کا ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفسر ہوگا انہوں نے ڈائریکٹر آئی ٹی و فنانس کو بھی ہدایت کی کہ غیر حاضر ملازمین کی تنخواہیں روک دی جائیں ،علاوہ ازیں ایم ڈی واٹربورڈ نے اپنے دورہ کے دوران دفاتر میں صفائی ستھرائی کا بھی معائنہ کیا اور بعض مقامات پر صفائی کے ناقص انتظامات پر متعلقہ شعبہ کے سربراہ سے جواب طلب کرلیا ہے ۔
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.