ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر 53 ہزار روپے سے کم ہو کر 52 ہزار روپے کی سطح پر آگئی

پیر 8 اگست 2016 21:07

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر 53 ہزار ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر 53 ہزار روپے سے کم ہو کر 52 ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔ پیر کے روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں 29 ڈالر کی ریکارڈ کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1332 ڈالر ہو گئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعد کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 53 ہزار 700 روپے سے کم ہو کر 52 ہزار 900 روپے پر آگئی اسی طرح 686 روپے کی کمی سے 10 گرام سونے کی قیمت 45 ہزار 342 روپے ہو گئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 740 روپے پر برقرار رہی۔

متعلقہ عنوان :