پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ،کے ایس ای 100 انڈیکس 39476.17 پوائنٹس پر بند

مارکیٹ سرمایہ میں10 ارب 86 کروڑروپے سے زائدکا اضافہ تاہم خرید و فروخت میں 6 کروڑسے زائد حصص کی کمی ریکارڈ کی گئی

پیر 8 اگست 2016 21:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ای) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 85.96 پوائنٹس کے اضافے سے 39476.17 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں10 ارب 86 کروڑ 29 لاکھ 45 ہزار 335 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم خرید و فروخت میں 6 کروڑ 32 لاکھ 12 ہزار 20 حصص کی کمی اور تجارتی حجم میں 1 ارب 12 کروڑ 71 لاکھ 57 ہزار 862 روپے کی مندی رونماء ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 85.96 پوائنٹس کے اضافے سے 39476.17 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 75.16 پوائنٹس کے اضافے سے 22638.33 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 36.25 پوائنٹس کی تیزی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 58.58 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 105.79 پوائنٹس کی تیزی سے 16855.55 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 76.01 پوائنٹس کے اضافے سے 15040.73 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تاہم آل شیئر اسلامک انڈیکس 21.68 پوائنٹس کی مندی سے 18336.76 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 389 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 186 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 183 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 200.01 روپے کے اضافے سے 7700 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح باٹا (پاک) کے حصص کی سودے بھی 100 روپے کی تیزی سے 4000 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی یونی لیور فوڈز اور تھل انڈسٹریز کارپوریشن کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 271.99 روپے کی مندی سے 5208.01 روپے اور تھل انڈسٹریز کارپوریشن کے حصص کی قیمت بھی 12.90 روپے کی کمی سے 245.10 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 57 لاکھ 16 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 8.75 روپے سے شروع ہو کر 8.67 روپے پر بند ہوئی جبکہ دیوان سیمنٹ کے 1 کروڑ 98 لاکھ 72 ہزار 500 حصص کے سودے 16.59 روپے سے شروع ہو کر 16.29 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 19 کروڑ 94 لاکھ 11 ہزار 60 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 7 ارب 93 کروڑ 57 لاکھ 38 ہزار 173 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل78 کھرب 71 ارب 13 کروڑ 68 ہزار 119 روپے سے بڑھ کر 78 کھرب 81 ارب 99 کروڑ 30 لاکھ 13 ہزار 454 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 131 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 3 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 3 کروڑ 44 لاکھ 71 حصص کا کاروبار ہوا۔

متعلقہ عنوان :