روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 800 روپے اور 7 ہزار 288 روپے پر بند
پیر 8 اگست 2016 21:08
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں تیزی کا رجحان رہا۔ پیر کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 50 روپے اور 54 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی نئی فصل 2016-17ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 6 ہزار 750 روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 800 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 7 ہزار 234 روپے سے بڑھ کر 7 ہزار 288 روپے ہو گئے۔
اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاؤ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 935 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 7 ہزار 433 روپے پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2016-17ء کی 7 ہزار 800 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 900 روپے سے 7 ہزار 150 روپے فی من پر بند ہوئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.