کوئٹہ دھماکہ،صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار طارق محمود جہانگیری کا ہائیکورٹ کی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ

پیر 8 اگست 2016 21:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) کوئٹہ دھماکے کے بعدصدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار طارق محمود جہانگیری نے آئی جی اسلام آباد کو ٹیلی فون پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت کے باہر سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا. منگل کو عدالتی بائیکاٹ اور ہڑتال کے موقع پر سیکورٹی کے موثر اقدامات کیے جائیں. انھوں نے مزید کہا کہ احاطہ عدالت کے تمام داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے. اور پہلے سے نصب شدہ کلوز سرکٹ کیمروں کو فنکشنل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :