آرڈی اے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے راولپنڈی میں غیر قا نونی زیرِ تعمیر عمارتیں کیخلاف آپریشن ، 6 پراپرٹیز سیل

پیر 8 اگست 2016 21:18

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء ) راولپنڈی ڈو یلپمنٹاتھارٹی ( آرڈی اے ) کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے راولپنڈی میں غیر قا نونی زیرِ تعمیر بلڈنگز ، اور دُکانوں/ پلازہ سمیت 6 پراپرٹیزکو سیلکر دیاہے۔ کمشنر راولپنڈی/ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے عظمت محمود کی ہدایت پر آرڈی اے بلڈنگ کنٹرول کے عملے نے پولیس کی نفری کے ساتھ غیر قا نونی تعمیرات ، کمر شل استعمال کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔

یہ آپریشن مو ضع داہگل اڈیا لہ روڈ ، حسن ہومزمو ضع شاہ پور اڈیا لہ روڈ ، اڈیا لہ روڈ پر واقع سفاری انکلیو- 2 ، اور نیو مورگا ہ روڈ )مو ضع کوٹھہ کلاں( میں غیر قا نونی کمر شلائز یشن کے خلاف ہوا۔ آرڈی اے کی حدود میں اڈیا لہ روڈ اور نیو مورگا ہ روڈ پر گھرو ں میں غیر قا نونی کمر شل سر گر میو ں پر متعدد دکا نو ں ،گھرو ں کر سر بمہر کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈ ا ئریکٹوریٹ میٹرو پو لیٹن و ٹریفک انجینئر نگ کی ہدا ئت پر شعبہ بلدنگ کنٹرو ل اور شعبہ انفور سمنٹ انچارج بلڈنگ کنٹرو ل را نا طا رق جاوید خان اور تما م بلڈنگ انسپکٹرو ں نے یہ آپریشن متعلقہ تھانہ کی معاونت کے ساتھ سر انجام دیا۔

کمشنر راولپنڈی/ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے نے انفورسمنٹ ونگ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ بغیر کسی خو ف وخطر کے غیر قا نونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کاروائی جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :