قیام پاکستان کے مقاصد نظام مصطفیؐ کے نفاذ کے بغیر حاصل نہیں کیے جاسکتے ،ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی

پیر 8 اگست 2016 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی نے جامعہ اسلام آباد میں یوم آزادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یوم آزادی کا تعلق ناچ گانوں ،فحاشی اور بے حیائی کو عام کرنے کا دن نہیں بلکہ اﷲ تعالیٰ کا شکر اور تجدید عہد کا دن ہے ۔پاکستان اﷲ تعالیٰ کا خصوصی انعام ہے جس کی قدر کرنا ہر پاکستانی کا پر لازم ہے ۔

اور کہا کہ قیام پاکستان کے مقاصد نظام مصطفیؐنافذ کیے بغیر حاصل نہیں کیے جاسکتے ،ریلیوں اور جلسوں کی بجائے اس دن میں تحریک پاکستان کے اکابرین اور ارکین کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے ا ور انہوں نے تحریک پاکستان کی تاریخ کو دہراتے ہوئے کہاکہ آل انڈیا سنی بنارس کانفرنس میں اہل سنت وجماعت حنفی بریلوی مکتب کے 5000علماو مشائخ نے قیام پاکستان کے مطالبے کی بھرپور حمایت کی اور کہاکہ اہل سنت وجماعت بریلوی قیام پاکستان سے لے کر ملک کے مفاد میں ہر فیصلے کی غیر مشروط حمایت کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

جنہوں نے اپنی بے مثال قربانیوں سے یہ پیاراوطن پاکستان ہمیں دیا۔انھوں نے اس خواہش کا برملا اظہار کیا کہ یوم آزادیٔ کو اظہار تشکر کی بجائے شورش اور اضطراب پیدا کرنے والے اس دھرتی کے وفادار نہیں ہیں ۔آخر میں ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :