فلور ملز پرساڑھے چھ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لگانے سے آٹا مہنگا ہو جائے گا،زرعی اکانومی پر ٹیکس لگانا غیر آئینی ہے، میاں زاہد حسین
پیر 8 اگست 2016 21:39
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ فلور ملز پرساڑھے چھ فیصد ودھولڈنگ ٹیکس عائد کرنے سے آٹا مہنگا ہو جائے گا جس سے سنگین بحران جنم لے کر حکومت کی مشکلات میں اضافہ کرے گا۔
ملک میں 915 رجسٹرڈ اور بہت سی غیر رجسٹرڈ فلور ملز ہیں جو سالانہ تقریباً275 ارب روپے کا کاروبار کر رہی ہیں۔رجسٹرڈ فلور ملوں پر مجموعی طور پر پندرہ ارب روپے کا ٹیکس عائد کرنا ملکی مفادات کے خلاف ہے جس سے آٹا مہنگا ہونے کے علاوہ مارکیٹ غیر متوازن ہو جائے گی۔میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اس سے قبل بھی ایسی کوشش کی جا چکی ہے مگر بارہ مئی کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان نے ٹیکس حکام کی جانب سے فلور ملوں کے ٹرن اوور پر ساڑھے چھ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کے فیصلہ کو عوام کے مفاد کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا حکم کیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.