کوئٹہ بم دھما کہ، ڈیرہ غازی خان جشن آزادی ایپکا کنونشن مئوخر کردیا گیا

وطن دشمن عناصر کو کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے ، عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے آرمی چیف فوری ایکشن لیں اور ہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دیں،صوبائی صدر ایپکا حاجی ارشاد احمد چوہدری کی پریس کانفرنس

پیر 8 اگست 2016 21:42

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء) کوئٹہ میں بم دھماکے میں شہید ہونے والے وکلا ء و صحافی شہریوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں بم دھماکے کرنے والے وطن دشمن عناصر کو کو فی الفور گرفتار کیا جائے عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے کوئٹہ بم دھماکے کی وجہ سے ڈیرہ غازی خان جشن آزادی ایپکا کنونشن مئوخر کیا جاتا ہے پوری قوم سوگوار ہے ہم ایپکا جشن کیسے منعقد کر سکتے ہیں دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے ٹھوس جامع اقدامات کیے جائیں ضرب عضب کی پھر پور حمایت کرتے ہیں آرمی چیف فوری ایکشن لیں اور ہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دیں ان خیالات کا اظہار صوبائی صدر ایپکا حاجی ارشاد احمد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ اچانک کوئٹہ سانحہ کی وجہ سے ایپکا کنونشن جس میں مرکزی و صوبائی قائدین نے شرکت کرنا تھی ڈیرہ غازی خان تشریف لا چکے تھے جشن آزادی ایپکا کنونشن اپ گریڈیشن کی تیاریاں بھی مکمل ہو چکی تھیں لیکن ملکی قومی حالات سانحہ کوئٹہ میں بم دھماکے سے قیمتی جانوں کا ضیاع نا قابل تلافی نقصان ہے شہدا ء کے غم میں برابر کے شریک ہیں دہشت گردی کی بھر پور مُذمت کرتے ہیں حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھرپور جنگ لڑ رہی ہے پاک فوج بھی دہشت گردوں کے ساتھ جنگ لڑ رہی ہے ایپکا کنونشن کو سوگ کی وجہ سے مئوخر کیا جا رہا ہے اس موقعہ پر مرکزی رہنما ایپکا لا لا احمد اسلم صوبائی رہنما ذوالفقار احمد بھٹی معقصود احمد خان جلبانی ڈویژنل رہنما سرفراز اللہ والا ، ملک امتیاز ، ملک عبدالرحیم ، سرفراز خان ، اکرم راؤ ، فضل محمد لُنڈ ، عبدالحمید جیالا ، خالد نذیر قیصرانی ، مُنیر حسین لغاری سمیت دیگر عہدیداران کارکنان موجود تھے ۔