ٹریفک سیکٹر کاہنہ کے وارڈنز کی بہادری اور حاضر دماغی
پانچویں جماعت کے طالبعلم کو اغواء کار کے چنگل سے بازیاب کروا کے متعلقہ تھانے کی مدد سے اسکے والدین کے سپرد کردیا
پیر 8 اگست 2016 21:45
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ٹریفک سیکٹر کاہنہ کے وارڈنز نے بہادری اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں جماعت کے طالبعلم کو اغواء کار کے چنگل سے بازیاب کروا کے متعلقہ تھانے کی مدد سے اسکے والدین کے سپرد کردیا،دوران ڈیوٹی فرض شناسی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پرسیکٹر کاہنہ کے وارڈنز یونس اور اشفاق کیلئے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کی مدد اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کا رلا رہی ہے۔سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک سیکٹر کاہنہ کے وارڈنز یونس اور اشفاق سگنل نشترفیروز پور روڈ پر بغیر نمبر پلیٹ اور رنگدار شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی میں مصروف تھے کہ ایک اپلائیڈ فار موٹر سائیکل پر ایک شخص کے ساتھ ایک 10سالہ بچہ بیٹھا ہوا تھا جو رو رہا تھا ٹریفک وارڈنز نے شک گزرنے پر اسے رکنے کا اشارہ کیا تو موٹر سائیکل سوار نے موزر نکال کر وارڈنز کو دور رہنے کا کہا اسی دوران بچے نے موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا ئی اور وارڈنز کے پیچھے آکر ان سے لپٹ گیاوارڈنز نے مسلح شخص کے بارے میں 15پر اطلاع کرنے کے ساتھ ساتھ افسران بالا کو آگاہ کیاجبکہ تعاقب کرنے پر ملزم فرار ہوگیا ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.