لاہور، نہر سے 25سالہ نامعلوم لڑکی کی تشدد زدہ نعش بر آمد

پیر 8 اگست 2016 21:49

لاہور، نہر سے 25سالہ نامعلوم لڑکی کی تشدد زدہ نعش بر آمد

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء) سندر کے علاقہ میں نہر سے 25سالہ نامعلوم لڑکی کی تشدد زدہ نعش بر آمد ، شناخت نہ ہونے پر پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے ایدھی کے زریعے مر دہ خانے منتقل کر دی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سندر کے علاقہ میں نہر کے اندر 25سالہ نامعلوم لڑکی کی نعش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پرپہنچ کر لڑکی کی نعش کو باہر نکالا جس کو مبینہ طور پر تشدد کے بعد قتل کر کے نعش نہر میں پھینکی گئی تھی ۔

پولیس کی جانب سے نامعلوم لڑکی کی نعش کی شناخت نہ ہونے پر اسے ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کے زریعے پوسٹمارٹم کیلئے مقامی مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے پوسٹمارٹم اور ورثاء کے ملنے کے بعد ہی اصل حقائق معلوم ہو سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :