وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی کوئٹہ دھماکے کی پر زورمذمت

پیر 8 اگست 2016 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کوئٹہ دھماکے کی پر زورمذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اپنی ان مذموم کاروائیوں سے پاکستان کی عوام کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کے ساتھ لڑرہے ہیں اور ہم اپنے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناء اﷲ زہری سے فون پر باتیں کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور قیمتی جانوں کے ضیائع پر تعزیت کی ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ ہم دہشت گردی کا مقابلہ بہادری سے کریں گے ۔انہوں نے مزید کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے کوئی بھی مدد درکار ہو ہم مکمل تعا ون کریں گے انہوں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔