دھرنے والے ملکی تعمیر و ترقی میں رکاوٹ ہیں ، عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئینگے ، عام ،بلدیاتی یاآزاد کشمیر کے انتخابات ہوں ووٹ نواز شریف کو ہی ملتے ہیں ، اپوزیشن محض الزامات کی سیاست کر رہی ہے، احتجاج اور دھرنوں سے خوفزدہ نہیں ہونگے، ملکی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح بہبود کا سفر جاری رہے گا
وزیر مملکت برائے ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ کاماڈل بازار علی پور روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب
پیر 8 اگست 2016 22:11
حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) وزیر مملکت برائے ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ دھرنے والے ملکی تعمیر و ترقی میں رکاوٹ ہیں ، عوام اب ان کے جھانسے میں آنے والے نہیں ، عام انتخابات ہوں،بلدیاتی الیکشن ہوں یا پھر آزاد کشمیر کے انتخابات ہوں ووٹ ہماری جماعت کے قائد میاں نواز شریف کو ہی ملتے ہیں ، اپوزیشن محض الزامات کی سیاست کر رہی ہے تاہم ان کے احتجاج اور دھرنوں سے ہم اور عوام خوفزدہ نہیں ہونگے اور ملکی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح بہبود کا سفر جاری رہے گا، ہمارا ماضی اور حال گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کی ہے اور آئیندہ بھی ضلع کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔
وہ پیرکو37.819 ملین کی لاگت سے بنائے گئے ماڈل بازار علی پور روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے ماڈل بازار ایم این اے افضل کھوکھر ایم پی اے ملک فیاض احمد اعوان ،اے ڈی سی نعمان حفیظ اور ڈی او بلڈنگز دیگر افسران ،مقامی معززین نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔میڈم سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ماڈل بازار کے قیام سے عوام کے ساتھ کیا گیا ایک اور وعدہ وفا ہو گیا ہے اور انشاء اﷲ اسی طرح وعدوں کی عملی تکمیل کے ذریعے عوام کے مسائل حل ہوتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دوسروں صوبوں کے دورے کے دوران وہاں کے عوام اْن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انکے دیرینہ مسائل کو برق رفتاری سے حل کرنے کے لیے ایک شہباز شریف ہمیں بھی دیں اور یہ بلا شبہ خادم پنجاب کی کارکردگی کا اعتراف بھی ہے اور دوسروں کے لیے قابل تقلید مثال بھی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ماڈل بازار اور وزیر اعلیٰ کے مشیر افضل کھوکھر ایم این اے نے کہا کہ سستی اور معیاری اشیاء کی ایک ہی جگہ دستیابی حکومت پنجاب کی ایک اہم ترجیح ہے اور صوبہ بھر میں ماڈل بازاروں کے قیام کے ذریعے عوام کو خریداری میں سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ایم پی اے ملک فیاض احمد اعوان اور صدر انجمن تاجران شیخ امجد نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس عوامی منصوبے کی بر وقت تکمیل کو سراہتے ہوئے اس ضلع کے عوام کے لیے حکومت پنجاب کا ایک تحفہ قرار دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.