چین میں رشوت وصول کرنے کے الزام میں چار سرکاری اہلکاروں سے تفتیش کا آغاز

پیر 8 اگست 2016 22:15

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء ) چین کے سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے کہا ہے کہ رشوت وصول کرنے کے الزام میں چار سرکاری اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پروکیوریٹوریٹ کی جانب سے پیر کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سی پی سی کے سابق ڈپٹی انسپیکٹر مینگ فان یو سی پی سی کے مرکزی دفتر کے سابق انسپیکٹر لیو جنگ ہائی ، چینگ ڈو کے سابق میئر لو یو فو اور ہنان پریس گروپ کے سابق جنرل منیجر پیلن سے رشوت وصول کرنے کے الزام میں تفتیش کا آغاز کیا گیا ہے۔ مینگ اور لیو پر بدعنوانی کا بھی الزام ہے جبکہ پیلن بھی سرکاری خزانے کا غلط استعمال کرتے ہوئے پائے گئے ہیں۔ چاروں اہلکاروں کو گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا۔

متعلقہ عنوان :