اولمپک انتظامیہ نے میڈلز پر چینی پرچم کو غلط طریقے سے پیش کرنے پر معافی مانگ لی

پیر 8 اگست 2016 22:17

اولمپک انتظامیہ نے میڈلز پر چینی پرچم کو غلط طریقے سے پیش کرنے پر معافی ..

ریوڈی جینرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء )برازیل میں چینی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ اولمپک انتظامیہ نے میڈلز پر چین کے پرچم کو غلط طور پر پیش کرنے کے معاملہ پرمعافی مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

چینی سفارتخانے کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا کہ میڈلز کے علاوہ شہر کے مختلف مقامات پر بھی جو چین کے پرچم لہرائے گئے وہ درست نہیں تھے جس پر ریو میں موجود چینی شہریوں میں سخت ردعمل پایا جاتا ہے۔

چینی شہریوں کی جانب سے سفارتخانے اور قونصلیٹ میں متعدد شکایات درج کرائی گیئں جس پر یہ معاملہ اولمپک انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا گیا۔انتظامیہ نے فوری طور پر معافی مانگتے ہوئے میڈلز پر چینی پرچم کو صحیح طریقے سے پیش کرنے اور شہر میں درست چینی پرچم کو لہرانے کی یقین دہانی کرائی۔