پنجاب یونین آف جرنلسٹس اور ایمرا کے زیر اہتمام کوئٹہ حملے میں صحافیوں کی شہادت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
پیر 8 اگست 2016 22:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء ) لاہور پریس کلب ، پنجاب یونین آف جرنلسٹس اور ایمرا کے زیر اہتمام کوئٹہ میں دہشت گردوں کی جانب سے بزدلانہ خود کش حملے میں صحافیوں اور وکلاء کی شہادت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم، صدر پریس کلب محمد شہباز میاں، صدر پی یو جے شہزاد حسین بٹ، نائب صدر پریس کلب عبدالمجید ساجد، سیکرٹری پی یو جے عامر سہیل، ایمرا کے صدر عابد خان، سیکرٹری آصف بٹ، انوار ہاشمی، فاروق یوسف، عباس نقوی، شاہد چوہدری، فاروق جوہری سمیت تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندے ، سیاستدانوں اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم نے کہا کہ صحافیوں کو لاحق خطرات کے حوالے سے پاکستان دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے ، دہشت گردوں نے سچ دکھانے سے روکنے کیلئے میڈیا کو نشانہ بنایا ہے ۔(جاری ہے)
حکومت شہید ہونے والے صحافیوں کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تد فین کرے اور انکے لواحقین کی کفالت کیلئے اقدامات کرے، انہوں نے 9 اگست بر وز منگل کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا جس میں تمام صحافی برادری سیاہ پٹیاں باندھ کر صحافتی فرائض انجام دے گی۔
لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں نے کہا کہ دہشت گردی کا یہ کوئی نیا طریقہ نہیں ہے مگر میڈیا ہاؤسز مالکان کو کارکنوں سے زیادہ سب سے پہلے خبر دینے کی فکر ہے، جب بھی لہو بہا ہے کارکن صحافی کا بہا ہے ، کوئٹہ میں شہریوں تحفظ فراہم کرنا سیکورٹی اداروں کی بھی ذمہ داری تھی ۔ پی یو جے صدر شہزاد حسین بٹ نے کہا کہ دہشت گروں کی بزدلانہ کاررائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، صحافیوں کے تحفظ کیلئے حکومت نے کوئی اقدامات نہیں کئے جبکہ صحافی ہمیشہ فرنٹ لائن پر کام کرتے ہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے صحافیوں کی کم از کم تین کروڑ روپے انشورنس کی جائے اور بلٹ پروف جیکٹس فراہم کی جائیں اور اگر یہ اقدامات نہ کئے گئے تو پنجاب بھر کی صحافی برادری تحریک چلائے گی۔ مظاہرے سے آج ٹی وی کے بیورو چیف انوار ہاشمی، ڈان ٹی وی کے عباس نقوی، شاہد چوہدری، ایمرا کے صدر عابد خان، مسلم لیگ(ق) کی آمنہ الفت، سول سوسائٹی کے عبداﷲ ملک اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ 9 اگست بروز منگل سہ پہر پانچ بجے پریس کلب میں سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور کلب کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.