سانحہ کوئٹہ:چیف آف آرمی اسٹاف نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ملک بھر میں اسپیشل کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا حکم دے دیا
میاں محمد ندیم پیر 8 اگست 2016 22:33
کوئٹہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اگست۔2016ء) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ملک بھر میں اسپیشل کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا حکم دے دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں آرمی چیف کی زیر صدارت سیکیورٹی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری، چیف سیکریٹری اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ملک بھر میں اسپیشل کومبنگ آپریشن اور بلوچستان میں خصوصی کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حملے کا مقصد بلوچستان کی سیکیورٹی کی صورتحال کو خراب کرنا ہے، تاہم سیکیورٹی کی صورتحال سنبھالنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو شکست فاش ہوئی، جس کے بعد اب ان کی توجہ بلوچستان کی طرف ہوگئی ہے اور یہ حملہ خصوصی طور پر اقتصادی راہداری کے خلاف ہے۔
قبل ازیں کوئٹہ پہنچنے کے بعد جنرل راحیل شریف نے بلوچستان ہائی کورٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور دیگر ججز سے کوئٹہ دھماکے وکلا کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا۔آرمی چیف نے سول ہسپتال کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔واضح رہے کہ کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ہونے والے خودکش حملے میں 70 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔صبح سویرے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے بلوچستان بار کونسل کے صدر ایڈووکیٹ بلال انور کاسی کی میت سول ہسپتال لائی گئی تو اس دوران ہسپتال کے شعبہ حادثات کے بیرونی گیٹ پر زور دار دھماکا ہوا۔دھماکے کے وقت سول ہسپتال میں وکلاءاور میڈیا نمائندوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔کوئٹہ میں دہشت گردی کے بدترین واقعے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف بی صوبائی دارالحکومت پہنچے۔گورنر ہاو¿س میں وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں انہیں کوئٹہ کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک سانحہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا، جبکہ دہشت گردی کے خلاف وفاقی اور صوبائی حکومتیں تمام وسائل بروئے کار لائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے وار کر رہے ہیں۔نواز شریف نے وفاقی، صوبائی اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کا فعال میکنزم بنانے کا بھی اعلان کیا، جس کی تشکیل کے لیے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باوجوہ، مشیر قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، صوبائی وزیر اعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری اور آئی جی بلوچستان نے بھی شرکت کی۔اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف نے آرمی چیف کے ہمرا سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کی۔زیر اعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن امداد کا یقین دلایا اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.