سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کے ارکان کی گلگت کے چنار باغ میں یادگارشہداء پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی

پیر 8 اگست 2016 22:34

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کے ارکان سنیٹر تاج حیدر کی قیادت میں گلگت پہنچ گئے ۔ سنیٹرز نے گلگت آمد کے بعد چنار باغ میں یادگارشہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔

(جاری ہے)

مہمانوں کے ہمراہ صوبائی وزیر ڈاکٹر اقبال اور ڈپٹی سپیکر جعفر اﷲ خان بھی تھے۔یادگار شہدا ء پر حاضری ک بعد سنیٹر تاج حیدر نے کہا کہ ہمیں گلگت بلتستان کے جنگ آزادی کے شہدا ء پر فخر ہے جنہوں نے جنگ لڑ کر اسخطے کو آزاد کرایا اور پاکستان کی جھولی میں ڈلا ۔ میں چیئرمین سینٹ، سی پیک کمیٹی اور اپنی جانب سے شہداء جنگ آزادی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :