گلگت،ائیرپورٹ میں سیکورٹی اہلکار کی پارلیمانی سیکریٹری برائے کھیل و ثقافت برکت جمیل سمیت ارکان اسمبلی سے بدتمیزی

پیر 8 اگست 2016 22:34

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) گلگت میں ائیرپورٹ میں سیکورٹی اہلکار نے پارلیمانی سیکریٹری برائے کھیل و ثقافت برکت جمیل سمیت ارکان اسمبلی سے بدتمیزی کی اور لاؤنچ سے باہر نکالنے کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

سوموار کو اسلام آباد سے سنیٹرز کی آمد کے موقع پر ان کے استقبال کیلئے ممبران اسمبلی اور صوبائی وزراء ائیر پورٹ پہنچے ، اس دوران پارلیمانی سیکریٹری برکت جمیل کو ائیرپورٹ سیکورٹی فورس کے انسپکٹر بہادر شاہ نے دھکے دیکر لاؤنچ سے باہر نکالنے کی کوشش کی اور ہاتھا پائی تک نویت پہنچ گئی ، موقع پر موجود افراد نے معاملہ رفع دفع کرا دیا ۔

بعد ازاں برکت جمیل کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر مسلم لیگ (ن) کے عہد داروں نے شدید مذمت کرتے ہوئے سیکورٹی اہلکار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :