کوئٹہ دھماکہ میں ہماری کریم کونشانہ بنایاگیا،حاصل بزنجو

بلوچستان کوآئین اورقانون کے حوالے سے ایک نام دیاتھالیکن بدقسمتی سے پہلے طالبات پھرپولیس اوراب وکلاء کوٹارگٹ کیاگیا،سربراہ نیشنل پارٹی کی نجی ٹی وی سے بات چیت

پیر 8 اگست 2016 22:42

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء ) نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ کوئٹہ دھماکہ میں بلوچستان کے ان لوگوں کو نشانہ بنایا گیا جو ہماری کریم تھے اور بلوچستان کو آئین اور قانون کے حوالے سے ایک نام دیا تھا لیکن بدقسمتی سے پہلے طالبات پھر پولیس اور اب وکلاء کو ٹارگٹ کیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج ہم انتہائی غمگین ہیں کہ ہمارے صوبہ کے ان لوگوں کو نشانہ بنایا گیا جو صوبہ کا مستقبل اور عوام کو سستا انصاف فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہے تھے اور آج ہم ان کے جنازے اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں جو بھی ملوث ہیں انتہائی شرمناک عمل ہے سی پیک اور پاکستان پر حملہ ہے اور اب ان کیخلاف موثر اقدامات اٹھانا چاہئے اگر آج بھی خاموش رہے تو ہماری آئندہ آنے والی نسلوں مکمل طورپر تباہ ہو جائیں گی نیشنل پارٹی سانحہ کوئٹہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور حکومت دہشت گردوں کیخلاف موثر کارروائی کرے ۔