بغیر این او سی مسجد کی تعمیر کی اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی پر جرمانہ کیا جائے گا ،ڈی سی او گوجرانوالہ

پیر 8 اگست 2016 23:06

گوجرانوالہ۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 اگست ۔2016ء ) ڈی سی او محمد عامر جان نے کہا ہے کہ علماء اکرام اور مذہبی رہنماء مساجد اورعبادت گاہوں کو بھائی چارے اور امن کے پیغام کو عام کرنے کے لیے استعمال کریں ۔معاشرے سے فرقہ واریت اور بد امنی کو ختم کرنے کے لئے حکومت کا ساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے مساجد کمیٹی کے اجلا س سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

اجلا س میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر طارق قریشی ، چیئر مین ضلعی امن کمیٹی قاری زاہدسلیم ، ڈی او کوارڈینیشن میڈیم رانی حفصہ کنول ، اسسٹنٹ کمشنر ز عتیق الرحمن ودیگر شریک تھے ۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ تمام مسالک اور مذاہب کے علماء اکرام اور مذہبی راہنماء وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے حکومتی اداروں سے مکمل تعاون کریں ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مساجد ، مدارس اور دیگر عبادت گاہوں کے 26کیسز پیش کیے گئے جن میں سے 19کیسز کی منظوری دی گئی دیگر کی مختلف وجوہات کی بنا پر دوبارہ رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

ڈی سی او نے کہا کہ بغیر این او سی مسجد کی تعمیر کی اجازت نہیں دی جائے گی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی نئے کیس کی منظوری سے قبل پولیس اور حساس اداروں کی رپورٹ کو اہمیت دی جائے گی ، مساجد کی رجسٹریشن کے لیے دئیے گئے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔ انہوں نے ڈی او کوارڈکو ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں این او سی کے لیے اپلائی کرنے والوں کو کاغذات کے ہمراہ بلایا جائے ، موقع کی تصویر بھی لف کی جائے تا کہ موقع کی صورت حال دیکھی جا سکے۔

انہوں نے فوکل پر سن مساجد کمیٹی ڈی او کوارڈ کو ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس سے قبل تمام کمیٹی ممبران کو اجلاس کا ایجنڈا ایک ہفتہ قبل دیا جائے ، غیر متعلقہ اشخاص کی شرکت کو روکا جائے اور اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے ممبران اپنے نمائندہ کو مقرر کرنے کی اطلاع ڈی او کوارڈ آفس کو دیں ۔

متعلقہ عنوان :