شیخوپورہ،3 روزقبل لاپتہ بچے کی لاش کھیتوں سے مل گئی

منگل 9 اگست 2016 11:17

شیخوپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء ) شیخوپورہ کے علاقے سکندرآباد سے تین روز قبل لاپتا ہونے والے 8 سالہ بچے کی لاش کھیتوں سے مل گئی، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

شیخوپورہ پولیس کے مطابق فیصل آباد روڈ کے علاقے سکندرآباد کارہائشی 8 سالہ سبحان تین روز قبل لاپتا ہوگیا تھا جس پرورثا اور اہل علاقہ نے فیصل آباد روڈ پر احتجاج کیا تھا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا ، بچے کی لاش قریبی کھیتوں سے مل گئی۔ پولیس کے مطابق سبحان کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :