وزیر اعلیٰ سندھ کا سٹی کورٹ کا دورہ، صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا

منگل 9 اگست 2016 11:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس سے سٹی کورٹ تک کا دورہ کرکے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وزیراعلیٰ ہاؤس سے صبح کو نکلے اور سٹی کورٹ جاتے ہوئے راستے میں ڈی جے سائنس کالج پرصفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور کالج پرنسپل سے بھی ملاقات کی۔وزیر اعلٰی کی آمد سے قبل بلدیاتی عملے نے صفائی کا کام کیا۔ وزیر اعلیٰ کی آمد سے قبل سٹی کورٹ اور اس کے اطراف سیکورٹی الرٹ کی گئی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :